سوات(سوات نیوز) ضلع سوات میں کل جمعرات کے روز مزید سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نئی ہدایات بھی جاری کی ہے ۔ ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ عوام کل بھی اپنے گھروں میں رہے تاکہ اس وباء کو مکمل کنٹرول میں رکھا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ ہر گھر سے صرف ایک شخص نکل کر اپنے لئے سامان خرید لیں اور واپس گھر جائیں ۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع میں مختلف جگہوں پر ایک کریانہ سٹور اور میڈکل سٹور کھلا ہوگا ۔ جس سے خریداری ہوسکے گی ۔ ڈی سی سوات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں ۔
1,187 total views, no views today
Comments



