سوات (سوا ت نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ضلع بھر میں انتظامیہ گران فروشوں ا ور منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے آج بھی مینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کئے گئے اچانک چھاپے کے دوران مینگورہ شہر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے جس میں آٹا کی ایک دکان پر سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے دکاندار پربھاری جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ دکان کو بھی سیل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق عوام دکانداروں پر کھڑی نظر رکھیں اگر کسی کو ریٹ یا کوئی بھی شکایت ہے تو وہ براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم نمبر 09469240350 پر رابطہ کریں اور اپنی شکایت ہمیں پہنچائیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں،گرانفروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
1,022 total views, 2 views today