سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) ملک بھر میں کرونا وائرس کیوجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں تعلیمی شعبہ بھی کافی متاثر ہورہا ہے اور پچھلے کئ دنوں سے تعلیمی ادارے بند ہے. طلبہ کو تعلیم اور ریسرچ کے ساتھ منسلک رکھنے کےلئے انلائن کلاسز کے اجراء کے حوالے سے طلبہ کو کافی پریشانیاں لاحق ہیں اسی سلسلے میں انسانی حقوق کے عالمی تنطیم کے ممبر اور سماجی کارکن صحافی وحیداللہ قرار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجود حالات کے پیش نظر انلائن کلاسز کے اہمیت سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا ہے مگر دور دراز وہ علاقے جہاں انٹرنیٹ صحیح طور سے کام نہیں کرتا ہے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ اس مسلے کو حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں اور فری انٹرنیٹ کیساتھ ساتھ انہیں وائی فائی ڈیوائسز و دیگر سہولیات بھی مہیاں کریں تاکہ طلباء کو انلائن کلاسز میں کوئی دشواری نہ ہو انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن او محمکہ تعلیم سے درخواست کی کہ طلباء کو کم از کم ۔ ادھا فیس بھی معاف کریں تاکہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں.
1,149 total views, no views today
Comments



