سوات ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما شہید فضل حیات چٹان کی یاد میں انکی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس ، پی پی پی ، اے این پی کے عہدیداروں نے شہید کی ملک و قوم کیلئے نمایاں خدمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے ضلعی صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، اے این پی کے عبد اللہ یوسفزئ ، خواجہ محمد خان ، پی پی پی سوات کے سابق صدر اقبال حسین بالے ، اکبر علی ناچار ، پی وائی او کے سجاد باغی ،شہید کے بھائی عرفان حیات چٹان ، محبوب علی زرگر ، مفتی محمود ، اورنگزیب خان ، پی پی پی رہنما دوست محمد خان ، علی محمد علیزئ اور عبید علی عابد نے خطاب کرتے ہوئے شہید فضل حیات چٹان کے پارٹی اور علاقہ کے عوام کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور انکو نمایاں خدمات پر خراج عقیدت پیش کی گئی ، مقررین نے پشاور سکول سانحہ میں بچوں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے درندگی قرار دیا ، مقررین نے کہا کہ ہم شہید بچوں اور اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں سے اس غم میں برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر شہید فضل حیات چٹان اور پشاور سکول کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، تقریب میں پی پی پی اور دیگر سیاسی زعما و کارکنوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔
1,054 total views, no views today


