سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ میں ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، مٹہ پولیس کے مطابق وی ڈی سی ممبرعبدالولی پر تحصیل مٹہ کے علاقہ خریڑئ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، عبدالولی کو مٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل سبے، جبکہ نامعلوم افراد واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی .
youtube.com/watch?v=Ss06xBwzCZY
925 total views, 2 views today
Comments