مینگورہ،مینگورہ میں دی اویکننگ ارگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ پشاورکیخلاف سکھ اورعیسائی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہر ہ کیاجس کے شرکاء جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر مظاہرین نے نعرہ بازی کی، بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرسچن کمیونٹی کے راہنماء سمسن ،جاویدمسیح اورسکھ کیونٹی سے تعلق رکھنے والے منگلیش کمار نے کہاکہ کوئی بھی مذہب اس قسم کے وحشیانہ فعل کی اجازت نہیں دیتا ،بے گناہ بچوں کو اس طرح بے دردی سے قتل کرنا بزدلی اورظلم کی انتہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی طرح سکھ اورکرسچن کمیونٹی بھی سانحہ پشاورپر سراپااحتجاج ہے اورہم شہیدہونے والے بچوں کے والدین اوردیگرلواحقین کے ساتھ اس بڑے غم میں برابرکے شریک ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی ہر قوم اورتمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ سانحہ پشاورکی مذمت کرتے ہیں کیونکہ کوئی بھی مذہب اس طرح کی وحشیانہ حرکت کی ہرگزاجازت نہیں دیتا،اس موقع پر دی اویکننگ ارگنائزیشن کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرعرفان حسین بابک ،افتخارحسین اوردیگر نے بھی اظہارخیال کیا،اس سے قبل انہوں نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پشاورمیں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں عبرتناک سزائیں دے جبکہ پوری قوم سے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کابھرپورساتھ دینے کی بھی اپیل کی۔
نوجوان امن تحریک کے زیراہتمام ریلی،بے گناہ طلبہ پر دہشتگردحملوں کی مذمت،گذشتہ روز نوجوان امن تحریک کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ضیاء الرحمان،سنگین باچا اوردیگر نے کہاکہ چنددن قبل پشاورمیں سکول پر حملہ اوربچوں کو بے دردی سے قتل کرنا انسان سوزواقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت جلد ازجلدحملہ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزائیں دے۔
349 total views, no views today


