مینگورہ،سوات سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر محمد اسرار ، سرگرم کارکنان اسماعیل خان ، احسن وزیر ، عیسیٰ خان ، ناصر الدین نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سانحہ کو عظیم المیہ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ معصوم جبچوں کو نشانہ بنا نا ظلم اور بربر یت کی انتہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں جاگو اب یہ موقع ہے
ایک ہونے کا اگر اس موقع پر ہم خاموش رہ گئے تو کل سارے پاکستان میں یہ حالات رونما ہوں گے ،انہوں کہا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہے ، اور بچوں پر جو ظلم ہوا ہے یہ ہمیں ہر گز قبول نہیں ، انہوں نے کہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادروں کو تحفظ فراہم کرکے بچوں کی مستقبل کو تباہی سے بچائیں،
353 total views, no views today
Comments


