سوات(سوات نیوز) نوازشریف کڈنی ہسپتال اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج بونیر اور خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض چل بسے ۔ سیدو ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد خان کے مطابق خوازہ خیلل سے تعلق رکھنے والے علی بخش ولدنسیم الحق عمر 75 سال جو کہ شوگر، بلڈ پریشر ، اور ہارٹ اٹیک کی بیماری میں مبتلا تھےاور ان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو تھا اج صبح سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے HDU میں انتقال کرگیاہے۔
اسی طرح نوازشریف کڈنی ہسپتال میں زیرعلاج بونیر سے تعلق رکھنے والا رہائشی مریض حسین شاہ بھی بیماری سے چل بسے ہیں
کورونا وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی
اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
903 total views, no views today
Comments



