بنوں(ان لائن ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 جوان شہید ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ محمد شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔
865 total views, no views today
Comments



