سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال میں قائم کرونا وائرس کے حوالے سے قائم آئسولیشن وارڈز کامعائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر سوات نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور گردوں کے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل جانیں،پہلی بار فلم لیس ایکسرے اور فلم لیس سی ٹی سکین متعارف کرانے پر اسپتال انتظامیہ کے اقدام کو سراہا،ڈپٹی کمشنر سوات نے نوازشریف کڈنی اسپتال میں فلم لیس ایکسرے متعارف کرانے پر ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی کی کاؤشوں کو سراہا،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کوایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی اور مختلف شعبوں کے سربراہوں نے اسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر سوات نے گردوں کے امراض کے بہترین انتظامات اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو خوب سراہااورکم خرچ فلم لیس ایکسرے اور فلم لیس سی ٹی سکین متعارف کروانے پر ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے نوازشریف کڈنی اسپتال کو صوبے کے بہترین اسپتال قراردیتے ہوئے اعادہ کیا کہ اسپتال اور انتظامیہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
904 total views, no views today



