سوات(سوا ت نیوز)کرونا سے جاں بحق افراد کے تدفین کے بعد اپنے سوٹ سمیت کپڑوں اور سب اشیاء کو نظر اتش کر دیتے ہیں اور گھر جانے کے بعد ڈیٹول اور انٹی سپٹک لوش سے خوب نہا کر خود بیوی بچوں سے خود کو دور رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار گرداور شیر اکبر خان،شاہ فیصل اور عبدالباری نے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے بار جب میں کرونا کے جاں بحق ہونے والے مریض کو غسل وغیرہ دے رہے تھے یہ رات کے تین بج رہے تھے اور ہمیں کافی ڈر بھی محسوس ہو رہا تھا لیکن انسانیت کے جذبے کے پیش نظر اپنا ڈر ختم کردیا اور اب تک پانچ جاں بحق افراد کی تدفین کر چکے ہیں اور ہر میت کے تدفین کے بعد اپنے کپڑے،پرسنل پروٹیکشن سوٹ سمیت سب اشیاء کو اگ لگا کر گھر میں بغیر کپڑوں کے داخل ہوجاتے ہیں اور پھر ڈیٹول،انٹی سپٹیک سے شاور لینے کے بعد اپنی بیوی بچوں سے دو رہتے ہیں اور تقریبا پچیس روز ہوگئے ہیں کہ اپنے بیوی بچوں سے نہیں ملے ہیں۔
878 total views, no views today



