سوات(سوات نیوز)سیدوشریف سوات!ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی کی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم سے ملاقات.
آریانٸ یونین کونسل بالاکوٹ قرنطینہ قرار دیے گۓ متاثرین کے مساٸل پر گفتگو.ممبر صوباٸی اسمبلی کی جانب سے متاثرین کی ہر قسم کی تعاون ومدد کی ہدایت.ہم سب کے لۓ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں اکثر متاثرین کی ٹسٹ نیگیٹو آٸیں ہیں اور اللہ تعالی سے یہی امید اور دعا ہے کہ اللہ تعالی رحم کریں کہ باقی متاثرین کے ٹسٹ نیگٹو آۓ.
ملک کے دوسری حصوں میں مقیم خاندانوں کے اپنی آباٸی گھروں کو منتقلی پر بھی بات چیت ہوٸی تو ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ اس حوالہ سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان،ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی خان اور ممبر صوباٸی اسمبلی میاں شرافت علی کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری مشنری بھرپور تعاون کررہی ہے.
احساس پروگرام کے حوالہ سے ممبرصوباٸی اسمبلی نے کہا کہ اس عمل کو مزید شفاف اور آسان بنایاجاۓ تاکہ اصلی حقداروں کو ان کا حق مل جاۓ.
886 total views, 2 views today