کراچی (ان لائن )وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی ہے تاہم چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، نماز تراویح و اعتکاف جاری رہے گا۔ کراچی پریس کلب میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے پریس کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان بھی موجود تھے۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کراچی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کا اجلاس ہوا، کورونا وائرس کا پھیلاؤ نسل انسانی کے لیے ایک آزمائش ہے اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو احتیاطی تدابیر ہیں، ان پر عمل کرنا ہے، ایک مسلمان کے لیے رمضان میں باجماعت نماز ضروری ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔
890 total views, no views today



