سوات(سوات نیوز)سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر اور روزنامہ شمال کی چیف ایڈیٹر غلام فاروق نے کہا ہے کہ ریڈیو ابلاغ کاایک مؤثر ذریعہ ہے. یونیورسٹی اف سوات کی جانب سے کیمپس ایف ایم ریڈیو 100.4 پر کورونا کے حوالے سے خصوصی نشریات سے علاقے کے عوام حقیقی معنوں میں مستفید ہوں گے. بدھ کے روز کیمپس ریڈیو کے پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی ریڈیو کی نشریات کا معاشرہ پر مثبت اثرات پڑرہے ہیں غلام فاروق نے کہا کہ آج جہاں کورونا کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں وہاں سوات یونیورسٹی ایف ایم کے ذریعہ عوام کی خدمت کرکے ایک مثال رقم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور پیشہ وارانہ صحافی وقت کی ضرورت سے اور اس ضمن میں میں شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ سوات یونیورسٹی کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مقامی صحافیوں کے لئے خصوصی سرٹیفکیٹ کورسز کا اجراء کرنا چاہیے.
1,416 total views, no views today



