سوات(سوات نیوز)(میڈیا پر کرغزستان میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی گئی ہے، تمام طلباء خیریت سے ہیں،اور وہاں موجود پاکستان کی ایمبیسی یونیورسٹیوں میں موجود پاکستانی طلباء کی ہرقسم کی مدد کررہی ہے۔
کرغزستان میں تقریباً 8700 پاکستانی طلباء ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر اب تک 4000 افراد نے وطن واپسی کے لئے سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائی تھی۔ مشن نے ان تمام طلباء کی مکمل تفصیلات اکٹھے کیے ہیں جنہوں نے وطن واپسی کے لئے سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائی تھی۔
کچھ طلباء خوراکی اشیاء کی دستیابی اور پاکستان سے رقوم کی وصولی میں دشواریوں کے بارے میں شکایات کررہے تھے۔ واضح رہے کہ تمام بینک ، ویسٹرن یونین اور گروسری اسٹورز کھلے ہیں۔ تاہم پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے مدد کے خواہاں کم از کم 70 طلباء کو کھانا اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے ایک ہاٹ لائن قائم کی ہے جس کے ذریعے وہ کمیونٹی کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔اور وطن واپسی کے خواہشمندطلباء کی جلد از جلد واپسی کے لئے ایک جامع پالیسی وضع کی ہے۔
ضلعی انتطامیہ سوات کی طرف سے بھی کرغزستان کے سٖفارتخانے سے ٹیلیفون پررابطہ کیاگیا اور اُن سے کرغزستان کے یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم سوات سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سوات کے تمام طلباء خیریت سے ہیں اور ان کو خوراکی اشیاء، طبی ضروریات وغیرہ میسر ہیں۔
1,217 total views, no views today



