سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے کو مزید تین کروڑ روپے فراہم کردئے گئے ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے کے مختلف اضلاع کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی طور پر فنڈز دے دیئے ہیں، جن میں سوات بھی شامل ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع خیبر کی ضلعی انتظامیہ کو 12 کروڑ،مانسہرہ کو تین کروڑ،ملاکنڈ کو تین کروڑ،کو ہستان لوئر تین کروڑاورسوات کو تین کروڑ جاری کئے گئے ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وز یراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے 18اضلاع کی ضلعی انتظامیہ مز ید 40 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کر دیے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹو ل فری نمبر01700 0800پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
926 total views, no views today



