سوات (سوات نیوز)ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی سے مبینہ طورپر کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے گئے ہیں، باوثوق ذرائع کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان سے احتیاط کے طور پر کوروناٹسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے ،
باوثوق ذرائع کے مطابق فضل حکیم کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم کردار اداکررہے تھے، جبکہ وہ گزشتہ روز فاتحہ خوانی کیلئے بھی محلہ زمرد کان گئے تھے، جہاں پر اج سات افراد کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو ایا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے ان سے ٹیسٹ لیا ہے ، تاہم محکمہ صحت اس کو کنفرم نہیں کررہے ۔
دوسری طرف فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ابھی تک مجھ سے کسی نے ٹیسٹ حاصل نہیں کیا ہے ۔ جبکہ میری خواہیش ہے کہ مجھ سے ٹیسٹ لیا جائے تاکہ مزید احتیاط برتی جاسکیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے وہ کورون وائرس کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔
894 total views, no views today



