مینگورہ(رپورٹ/ناصرعالم)ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے سٹاف کیلئے خصوصی پیکج اوربونس کا اعلان کیا جائے،ان حالات میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرزاور خصوصاََ پیرامیڈیکل سٹاف، میل وفیمل نرس اوروارڈ بوائیز خراج تحسین کے مستحق ہیں،دوران ڈیوٹی ان کیلئے تمام تر حفاظتی سامان مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،حالات ٹھیک ہونے پرحکومت ان جاں نثاروں کیلئے ٹورکا انتظام بھی کرے،اس سلسلے میں سوات کے مقامی حلقوں کا کہناہے کہ کرونا وباء کے دوران اگر ایک طرف عام لوگ گھروں تک محدود ہیں تو دوسری طرف ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں دن رات ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اس وقت یہ جاں نثار ایک طرح سے بے سرو سامانی کی حالت میں بڑی جوانمردی کے ساتھ کرونا سے لڑرہے ہیں اورمریضوں کی خدمت کررہے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ یہ طبقہ دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے ہوکر سرشارہوکر مریضوں کی خدمت کررہاہے،مقامی لوگ کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف جو کیجولٹی اورٹراما سنٹرسمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں وہ سہولیات میسر نہیں جو ان حالات میں انہیں میسر ہونی چاہئے تھیں مگروہ پھر بھی کرونا جیسے جان لیوا وائرس اور مرض کے ساتھ لڑ کر اس سے متاثرہ مریضوں کی زندگیاں بچارہے ہیں بلکہ ان کی زندگیاں بچانے کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں،اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت جذبہ خدمت سے سرشار ان جاں نثاروں کیلئے خصوصی پیکج اور بونس کا اعلان کرنے سمیت کرناوباء ہونے کے بعد ان کیلئے فیملی کے ساتھ ٹور کا بھی انتظام کرے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔
1,136 total views, no views today



