مینگورہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریٹائرڈ کیپٹن افسر خان نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ، سوئی گیس والے اپنے ذمہ داریاں بخوبی نبائیں ، گیس کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں گیس والوں سے رابطہ کرکے عوام کا مسئلہ حل کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابروز منگل وکلاء کے وفد جس میں شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، سابقہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیر محمد خان ایڈوکیٹ ، مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، محمد عالم ایڈوکیٹ ، سردار حسین ایڈوکیٹ اور ثناء اللہ ایڈوکیٹ میں کیا ، وکلاء نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژ ن کو کہا کہ گزشتہ ایک مہینے سے مینگورہ شہر میں غیر اعلانیہ طور پر گیس بند کردیا ہے اور اس سلسلے میں کئی بار سوئی نادرن گیس کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی مگر انہوں نے اس سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دی ، لہٰذا اس سلسلے میں آپ صاحبان کاروائی کریں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات بھی موجود تھے ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے انتہائی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ عوام کو درپیش مسائل اور سوئی گیس کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایت جاری کی کہ وہ متعلقہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کے ساتھ بیٹھ کر عوام کا یہ مسئلہ حل کردے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل کو بروقت ختم کی جائے ، سوئی گیس والے بھی عوام کو سہولیات دینے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔
606 total views, no views today


