سوات(سوات نیوز)سوات میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے، اور گزشتہ بارہ گھنٹوں میں مزید دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکےہیں ۔
محکمہ صحت سوات کے مطابق سیدو شریف ہسپتال میں زیر علاج شگئی کے رہائشی 60 سالہ رحمانی گل کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکا ہے اسی طرح کانجو کا رہائشی 75 سالہ دوست محمد نے بھی کورونا سے شکست مان کر اپنی جاں جاں افریں کے سپردکردی ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق دونوں افراد کی نماز جنازہ سیدوشریف ہسپتال میں ادا کردی گئی ہے اور ان کی تدفین کا عمل کا بھی مکمل ہوچکا ہے۔
ڈی ایچ او سوات اکرم شاہ کے مطابق اب تک سوات میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوچکی ہے، جبکہ کنفرم مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔
803 total views, no views today
Comments



