سوات ,صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا میں بھی فوجی عدالتیں قائم کی جائیں‘ تاکہ بڑھتی ہوئی محرومی ختم ہو سکے ‘ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا کے تمام اضلاع بٹ خیلہ ‘ دیر اپر ‘دیر لوئر ‘ چترال ‘ بونیر ‘ شانگلہ اور خصوصاً سوات کے عوام نے شریعت کے نفاذ کیلئے بھرپور جدوجہد اور قربانیاں دی ۔ مگر 1994ء سے لیکر 2014تک تین شرعی ریگولیشن نافذ ہوگئے ہیں مگر ایک پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ جبکہ ڈویژن بھر کے عام اور پرامن شہریوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا میں فوجی عدالتیں قائم کی جائیں۔ تاکہ شہریوں میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوجائیں۔ جبکہ پاٹا میں ایسی ملٹری عدالتیں قائم کی جائیں کہ عام مقدمات کی بھی سماعت کا اختیار ان کو حاصل ہو۔ اور لوگوں کو جلدی جلدی سستا انصاف مل سکے۔ موجودہ سسٹم میں انصاف ملنا انتہائی مشکل بات ہے۔ جبکہ ڈویژن بھر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاٹا میں جلد از جلد ملٹری کورٹس قائم کئے جائیں۔
776 total views, no views today


