مینگورہ، مینگورہ میں معروف معالج محمد نذیر المعروف بابو صاحب آہوں و سسکیوں کیساتھ سپر د خاک،تفتیش کا دائرہ وسیع، 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، منگل کے روز نماز عشاء کے دوران مینگورہ کے علاقے لنڈیکس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے معروف معالج نذیر بابوصاحب کو قتل کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی ہے، بدھ کی رات کو 25 سے زائد مشتبہہ افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا،
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہے اور کئی مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے تاہم ابھی تک اصل ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے نہ ہی قتل کرنے کی وجہ معلوم ہوسکی ہے، معروف معالج نزیر بابو صاحب کو بدھ کے روز آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں نے معروف معالج محمدنذیرالمعروف بابوصاحب کے قتل پر شدید آفسوس کا اظہار کیا ہے،موصوف نے ساری عمر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزاری،وہ انتہائی مخلص،دیانتداراورملنسار شخص تھے جس کی وفات پر ضلع بھر کے لوگ غمزدہ نظر آرہے ہیں،وہ ڈسپنسرمحمداسرار،سپیشلسٹ محمدابرار،ڈاکٹرنویداورڈاکٹر عرفان کے والد تھے ،مرحوم کی فاتحہ خوانی گل کدہ شریف آبادپل کے قریب ان کی رہائش گاہ میں ہورہی ہے۔
427 total views, no views today


