سوات(سوات نیوز)سوات پولیس کی کامیاب کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دودہشت گردوں سمیت 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، ڈرامائی انداز میں گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ، کارتوس، موبائل فول سیٹ اور لاکھوں روپے برآمد کئے گئے، گرفتار افراد نے سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا، گرفتار افراد سے اہم و سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے، ڈی پی او سوات محمد قاسم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاہے، یہ دہشت گردسوات کے کشیدہ حالات میں بھی ملوث تھے، ڈی پی او کے مطابق گرفتار 4 ٹارگٹ کلرز ہیں، ان سے اسلحہ سمیت دیگر سامان برامد کرلیا گیا ہے۔
904 total views, no views today
Comments



