سوات (سوات نیوز) لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی کارروائی 4 کلو 380 گرام چرس، اور 50 گرام آئس پکڑی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان، ایڈینشل ایس پی سوات شاہ حسن خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او غالیگے اختر ایوب خان اور انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ سب انسپکٹر محمد رحمان خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سیدزمان ولد محمد زمان سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کے قبضے سے 4380 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا جبکہ میر زمان ولد فتح خان سکنہ کجورے تحصیل باڑہ خیبر ایجنسی کے قبضے سے 50 گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
1,148 total views, no views today
Comments



