سوات(سوا ت نیوز)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کے نگرانی میں ایس ڈی پی اُو اکبر شنوار ی اور ایس ایچ اُو کانجو مجیب عالم خان نے مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپہ زنی کی دوران چھاپہ زنی مجرم اشتہاری ضیاء الرحمان ولد عزیز الرحمان سکنہ کانجو ٹاون شپ جو کہ تھانہ کانجو کو جرم9CCNSAمورخہ12-01-2020سے مطلوب تھا حسب ضابطہ گرفتار کیا، دورانِ چھاپہ زنی ملزم کے قبضہ سے 1084گرام چرس 30بور پستول بمعہ 9عدد کارتوس برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت 535جرم 9DCNSA,15AAتھانہ کانجو درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم نے دورانِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مسمی نثار علی ولد سیف الرحمان سکنہ برکلے خوازہ خیلہ کے قبضہ سے 10گرام آئس اور مسمی کاشف ولد شفیع احمد ساکن چم شین سے 18گرام آئس برآمد کرکے مقدمہ علت 689-688جرم11ACNSA KPتھانہ خوازہ خیلہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ اُو مدین زاہد اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم امیر علی ولد عمر دراز میاں ساکن قندیل مدین کے قبضہ سے 49گرام چرس برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت 366تھانہ مدین درج رجسٹرڈ کی گئی۔ایس ایچ اُو کالام اکبر حسین نے کاروائی کرتے دوران چھاپہ زنی ملزم شفیع الرحمان ولد جمشید سکنہ بویو کالام کے قبضہ سے ایک عدد SMGبمعہ25عدد کارتوس، ایک عدد پستول 30بور بمعہ8عدد کارتوس برآمد کرکے جن کے خلاف مقدمہ علت 137جرم 15AAتھانہ کالام درج درجسٹرڈ کیا جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش اکبر خان ولد شمشی خان سکنہ کس کالام کے قبضہ سے 315گرام چرس اور نثار ولد ولد اجمیر خان سکنہ بیہان کالام کے قبضے سے 185گرام چرس برآمد کرکے جرم 9CKPCNSAتھانہ کالام درج کیا۔اسی طرح ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کے نگرانی میں دوران ِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس ڈی پی اُو سٹی سرکل دیدار غنی، ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات نعمت اللہ خان ولد دولت خان سکنہ گنبد میرہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمہ علت 369جرم 9CKPCNSAدرج درجسٹرڈ کیا، جبکہ ملزم حسین اقبال ولد زیارت گل ساکن رنگ محلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 110گرام ہیروین جس کے خلاف مقدمہ علت نمبر 370جرم 9CKPCNSA تھانہ مینگورہ درج درجسٹرڈ کیا۔ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان نے کاروائی کرتے ہوئے شہاب الدین سے ایک عدد پستول بمعہ 3عدد کارتوس جبکہ ملزم عبد اللہ ولد معمبر ساکن ملابابا مینگورہ کے قبضے سے 339گرام چرس اور ملزم نور عالم سے 328گرام چرس برآمد کرکے جس کے خلاف PCKPCNSAتھانہ رحیم آباد رجسٹرڈ کیا گیا۔ایس پی آپر سوات فرمان خان اور ایس ڈی پی اُو پیر زر بادشاہ کے نگرانی میں ایس ایس ایچ اُو مٹہ عزیز خان نے دوران گشت مجرم اشتہاری عبد الکمال ولد پیر سید ساکن اسلام آباد، صاحب آباد برہ درشخیلہ جو کہ تھانہ مٹہ کو بحوالہ مقدمات علت 219مورخہ14-8-2008جرم3/4exp، 149،148،427،324،512، 7ATA اور علت 461جرم302،512،7ATA،149،148،437،324علت 66مورخہ21-08-2009جرم112a،123a، 149،148،121،120B،403،447،7ATA،427تھانہ مٹہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ اُو مٹہ عزیز خان اور اکرم خان ASIنے کاروائی کرتے ہوئے ملزم افسر علی ولد منہاج سکنہ سمبٹ کے قبضہ سے 435گرام چرس اور ریزکاری رقم 48000برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت 568جرم 9CCNSAتھانہ مٹہ درج درجسٹرڈ کیا۔
778 total views, no views today



