سوات (سوات نیوز) ڈی پی او آفس میں سوات پولیس کا رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے حوالے سے خصوصی کرائم اور سکیورٹی میٹنگ زیر صدارت ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی منعقد ہوا جس میں ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان،ایس پی اپر سوات فرمان خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں دوران امن و امان کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا،تجارتی مراکز اور بازارروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشل روٹس مقرر کر دئیے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم مقامات،شاہراہوں اور مساجد کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی۔اہم مقامات بازاروں مارکیٹوں میں سفید پارچاک میں مرد،خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی جبکہ پولیس موبائل پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔ ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔
ڈی پی اوسوات نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ اپنے اردگرد مشکوک افراد، اشیاء،گاڑی اور بیگ وغیرہ پر نظر رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراًپولیس کو اطلاع دیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونما نہ ہوسکیں،اُ نہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کے روک تھام میں اپنا بھرپور کرادار ادا کریں اور سماجی فاصلہ اپنائیں،کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کے جانب سے جاری کردہSOPsپر عملدرامد کریں،اورچاند رات پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی،عید کی نماز کیلئے مساجد اور عید گاہوں پرپولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے،معاشرتی جرائم،سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی،قمار بازی،تجاؤزات،ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کیلئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کے بنیاد جاری ہیگی،کمسن موٹر سائیکل چلانے،ویلنگ کرنے والے،بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائے۔
ترجمان
سوات پولیس
675 total views, no views today



