سوات ،سوات بھر میں پریس میڈیاکے نام پر ہزاروں گاڑیوں پر نمبر پلیٹ لگ گئے ہیں ،جبکہ حقیقی معنوں میں ضلع بھر میں دو سو کے قریب کارکن جرنلسٹ کام کر رہے جسمیں ذیادہ تر مختلف پریس کلبوں کے ممبر بھی نہیں ہے ، ادارے کا کارڈ انکے پاس ہوجاتے ہیں اور اندازے کے مطابق ایک سو پچاس تک کارکن صحافیوں کے پاس گاڑیاں ہیں جبکہ دیگر گاڑیوں پر جعلی پریس کے نمبر پلیٹ لگ چکے ہیں ،ذیادہ تر پرنٹنگ پریس والوں کی بھی گاڑیوں پریس بورڈ لگ گئے ہیں ،جبکہ سوشل میڈیا کے وجہ سے بیشتر لوگوں نے بھی اپنے گاڑیوں پر پریس کا بورڈ لگایاہے ،اور سوشل میڈیا کے نام پر بھی کارڈ بنائے ہیں ،اسی طرح سوات بھر میں جعلی پریس کارڈ بھی اسانی سے بن جاتے ہیں ،اقرباء پروری کیوجہ سے بھی کئی لوگوں نے کارڈ بنائی ہے ،ضلعی انتظامیہ کو بار بار جعلی نمبر پلیٹ اور جعلی پریس کارڈ کے حوالے سے کارکن صحافیوں نے اگاہی دی لیکن ضلعی انتظامیہ ابھی تک حرکت میں نہیں آئی ،وجوہات کیا ہے اسکا کسی کو بھی پتہ نہیں ہے ،پریس کے جعلی بورڈ لگانے کیوجہ سے کرائمز کے وار دات بھی ہوسکتے ہیں ،جس سے حقیقی معنوں میں کام کرنے والے کارکن صحافی بھی بد نام ہوجاتے ہیں ۔
682 total views, no views today


