مینگورہ،سوات میں سوئی گیس رحمت کے بجائے زحمت بن گیا ،گھریلوں صارفین کیساتھ ساتھ سی این جی اسٹیشن بھی شدید متاثر ہوکر رہ گئے ،گیس نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو ہزاروں روپے کی بلز موصول ،حکومتی نمائندے گیس محکمہ کے ناانصافیوں پر خاموش ،عوامی حلقے پریشان،تفصیلات کے مطابق سوات میں خشک سردی کی لہر میں اضافہ ہونے کیساتھ ہی محکمہ سوئی گیس انتظامیہ نے کرتب دیکھاناشروع کردیا ہے دومہینوں سے لوپریشرکا مسئلہ شروع ہوچکا تھا اب مکمل طورپر گیس غائب ہونا شروع ہوئی ہیں ،صبح ناشتے کے ٹائم ،دوپہر اور شام کے کھانے پکانے کے وقت گیس نہ ہونے سے گھروں میں بچے فاقوں پر مجبور ہوچکی ہے ایک طرف لوگ محکمہ سوئی گیس کے اس ناروا سلوک پر رونا رو رہے ہیں تو دوسری جانب ماہانہ بلوں میں ہیراپھیری کرکے بھاری بلز صارفین کو ارسال کررہے ہیں ،لوگوں کا کہنا ہے کہ تین مہینوں سے گیس کا نام ونشان تک نہیں اور اس کے باجود بھاری بلز ارسال کرنا معمول بن چکا ہے ،ادھر سی این جی اسٹیشن مالکان بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے بقول انتظامیہ نے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا لیکن اس کے باوجود سی این جی اسٹیشنوں کیساتھ نارواسلوک رواں رکھا گیا ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندے عوامی مسائل کی حل میں مکمل طورپر ناکام نظر آرہی ہے اگر یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔
748 total views, no views today


