مینگورہ(سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے آج اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی کوششوں اور عملی جدوجہد سے پاکستان ایٹمی ملک بنا اور دنیا کے نقشے میں وطن عزیز اوراہلیان وطن کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ملک کی سالمیت، تحفظ اورتعمیر وترقی کیلئے مشترکہ جدوجہدکریں اوراس کی خاطرہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہیں،آئیں آج عہدکریں کہ پیارے ملک کی ترقی کیلئے تمام تر سیاسی وذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ لیگی کارکن نوازشریف،شہبازشریف اور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اقتدارسے باہر رہ کر بھی ہر ممکن قدم اٹھارہے ہیں اور قدم قدم پر عوام کی ترجمانی اور نمائندگی کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کالیگی قیادت پر اعتماد مزید بڑ ھ رہاہے جبکہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے اعتماد کا اظہار کرکے ایک بار پھر لیگی قیادت کو خدمت کا موقع فراہم کریں گے۔
709 total views, no views today



