سوات (سوات نیوز)بغیر ہلمٹ، لائیسنس اور کم سن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا اغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے ٹریفک میں تعینات جوانوں اور انچارج ٹریفک بخت زیب کو بغیر ہلمٹ، لائیسنس اور کم سن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے۔ شانگلہ میں آج سے باقاعدہ بغیر ہلمٹ،لائیسنس اور کم سن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ درجنوں موٹر سائیکلز کو بند احاطہ تھانہ کئے گئے ان کی والدین کو تھانوں طلب کرکے حلفی بیان بھی لے لی گئی۔ تیز رفتاری، بغیر ہلمٹ، لائیسنس اور کم سن بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کے شکار ہو رہے ہیں جبکہ بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل دینا اپنے بچوں کو موت کا پراونہ دینے کے مترادف ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ قانون کے خلاف ورزی کریں۔ مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ٹریفک انچارج بخت زیب خان کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو ہمارے لئے سب برابر ہیں اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف یہ اپریشن مسلسل جاری رکھا جائے۔ اب تک کاروائی کے دوران 200سے زائد موٹر سائیکل چلانے والوں کو مختلف تھانوں منتقل کرکے والدین سے باقاعدہ حلفاً بیان لے لیا ہیں جبکہ دیگر سینکڑوں کو بروقت جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
794 total views, 2 views today