سوات(سوات نیوز)بونیر پولیس سٹیشن پیربابا کے حدود بھائی کلے جرجوڑے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔سوات سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔تینوں لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈگر لایے گئے
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق سوات سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ نے پولیس سٹیشن پیر بابا کے حدود گدیذی بھائی کلے کے قریب کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔تینوں کا تعلق سوات سے بتایا جارہا ہیں ۔جن میں محمد وھاب ولد شاکروللہ،ساکن بنڑ سوات انعام اللہ ولد تاج محمد اور رحمت اللہ ولد حبیب اللہ ساکن قمبر سوات بتائے جارہے ہیں ۔تینوں لاشوں کو مزید کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
1,522 total views, 2 views today