سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں پولیس کی کامیاب کاروائیاں درجنوں ہشتگرد گرفتار ،اصلحہ گولہ بارود منشیات برآمد مقدمات درج سماج دشمن عناصر کے خلاف غیر معینہ مدت تک جاری رہیگا ، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج عبداللہ خان نے صحافیوں کے پینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی یونیفارم پہن کر خطرناک ڈھکیتیوں کے واردات میں ملوث
ڈاکؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ سامان برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے ، اسی طرح ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران ایک ہفتے کے عرصے میں 67 خطرناک مجرمان اشتہاری ، 37 مشتبہہ افرادگرفتار کردئے گئے اور اسی عرصہ مین 11 کلاشنکورف ، 70 بندوق ، 99 پستول ، 4474 کارتوس ، مختلف بور، 58چارجرز، 54.826 کلوگرام چرس ، 925 گرام آفیون ، 277 گرام ہیروئن اور 387 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ، ار پی او ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز پر زور دیا ہے کہ اندریں سلسلہ مزید کوشش کرکے سرچ اینڈ سٹرائیکٹ اپریشنز کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنائیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا سرکوبی ہو ، انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر تمام ہوٹلز سرائی موٹلز میں آئیں ہوئے مہمانوں کی مکمل چان بین کرائے کہ مکانات ہاسٹلز وغیرہ بھی رہائش پذیر افراد کی چان بین کریں اور ہوٹل مالکان بھی وقتاًفوقتاً مقامی پولیس سٹیشن کو مہمانوں کے لیسٹیں مہیاں کریں ، اخر میں انہوں پولیس اہلکاروں پر زوردیکر کہا کہ عوام کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آیاکریں ۔
608 total views, no views today


