سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سوات کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال، ایگریکلچر یونیورسٹی، ریسکیو 1122کے دفتر اور دیگر تعلیمی اور صحت کے مراکز کا قیام ضرور عمل میں لایا جائے گا ترقی کے دشمن سیاست کرنے والے سن لیں اب سوات کے باشعور عوام ترقی و خوشحالی کے روشن سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے مخالفین اس طرح کے سیاست کرکے تھک جائیں گے لیکن ہم عوام کی بے لوث خدمت کاسفر مکمل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ محمود خان ہے انہوں نے سوات کے ترقی اور خوشحالی کیلئے عظیم الشان منصوبے منظور کئے ہیں اگر کسی کے دل میں جو بھی ہوں یہ اہم منصوبے ان مخالفین کے آنکھوں کے سامنے مکمل ہونگے اور سواتی عوام ان سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام نے ترقی کے ان دشمنوں کو پہلی ہی سے مستردکردیاہے اورآئندہ بھی ان کامقدرشکست ہے ا نہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ تمام ترجدوجہد ضلع سوات کیلئے کریں ہمیں سوات کے ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کے ترقی کیلئے کسی مخالفین کی پرواہ نہیں جو ہمیں کرنا ہے کرینگے ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔
764 total views, 2 views today