سوات(سوات نیوز) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ ومینگورہ سٹی دیدار غنی، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ سٹی انورخان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہیروین ڈیلر بدنام زمانہ گل زمان ولد شہزاد سکنہ کوز پانڑ کے قبضہ سے 136گرام ہیروین برامد کرکے ملزم کیخلاف بمقدمہ علت444،جرم 9CKPCNSA 2019میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ،اسی طرح منشیات فروش جہانگیر ولد اکبرعلی سکنہ لنڈیکس کے موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں سے 967گرام چرس برامد کی ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر443جرمCKPCNSA2019 9درج کی،کانجو پولیس نے ایوب بریج پر چیکنگ کے دوران رکشہ کے خفیہ خانوں سے 1135گرام برامد کی ملزم کے خلاف جرم 9DKPCNSAدرج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔
ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
1,094 total views, no views today



