مینگورہ،سوات کے تحصیل چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ اہم انکشافات متوقع،گرفتار افراد کا تعلق سوات کے مختلف علاقوں سے ہے گزشتہ کئی ماہ سے سوات میں لوگوں کو بھتہ کیلئے کالیں اور خطوط مل رہے ہیں ، جنہوں نے شفیق الرحمن ولد محمد رحمن ساکن چارباغ کو موبائل فون پر دھمکی دی تھی کہ تین لاکھ روپے کا بندوبست کرلو۔
پولیس نے کال ٹریس کرکے چاروں دولت خان ولد امیر اکبر ساکن پانڑ خواجہ آباد‘ ملک قوت خان ولد عمر صدیق وتکے مینگورہ‘ بختیار خان ولد عبید خان مکانباغ نورالوہاب ولد شمس القمر کوزہ درشخیلہ کو گرفتار کر لیا۔ بھتہ خوروں کی گرفتاری سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں گزشتہ کئی عرصے سے بھتہ خور مختلف طریقوں سے لوگوں کو دھمکیاں دیکر لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں۔
393 total views, no views today


