سوات(سھیل باچا سے )سوات کے تحصیل بریکوٹ کے پہاڑی علاقہ ایلم میں اسمانی بجلی گرنے سے پہاڑی ندی میں سیلاب اگیا ہے،
سیلاب کی وجہ سے متعدد گھرتباہ ہوگئے ہیں جبکہ چار افراد بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں، ریسکیو 1122 کے مطابق سیلابی ریلے کی اطلاع کیساتھ ہی ریسکیو اپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ابتک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے، جس میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
مرنے والوں میں دانش ولد ذاکر ، ایوب ولد عثمان اور عثمان ولد قریش شامل ہیں
ریسکیو 1122 کے مطابق ایک شخص دانش ابھی تک لاپتہ ہے ، جس کی تلاش جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق تقریبا سات سال بعد اس پہاڑی ندی اسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سیلاب ایا ہے
ریسکیو 1122 کے مطابق علاقہ میں نقصانات اور دیگر لاپتہ افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھے کئے جارہے ہیں تاکہ نقصانات کا صحیح اندازہ ہوسکیں، سیلاب کے اطلاع کے بعد بڑ ی تعداد میں مقامی لوگ بھی اکھٹے ہوئے ہیں اور امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بریکوٹ سول ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تین افراد کی ڈیڈ باڈی ہسپتال میں منتقل کرنے کے بعد ورثا کے بھی حوالے گئے ہیں،
844 total views, no views today



