کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس کے علاقے حاجی ملا میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اور 9 غیر ملکیوں سمیت 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر حاجی ملا اسٹریٹ کے قریب حساس اداروں اور اینٹی ٹیررسٹ فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
حراست میں لئے گئے دہشتگردوں میں سے ایک کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کا ماسٹرمائنڈ اور 9 غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں، حراست میں لئے گئے تمام دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
372 total views, no views today
Comments


