سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے پٹرول بحران کے پیش نظر مختلف پٹرول پمپوں کا معائینہ کیا، انہوں نے شیل پٹرول پمپ رحیم آباد اور PSOپٹرول پمپ سمیت دیگر پمپوں کادورہ کیا، اورپٹرول کی فراہمی اورترسیل کے حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم کوآگاہ کردیا اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے سینئرنائب صدر حاجی سدیدخان اوردیگربھی ان کے ہمراہ تھے ایم پی اے فضل حکیم نے پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو پٹرول کی فراہمی کویقینی بنائیں ایم پی اے فضل حکیم نے بتایا کہ سوات کے لئے پٹرول کا کوٹہ بڑھادیاگیاہے اور پی ایس او پمپ کو 10ہزار لیٹر اورشیل پمپ کو 20ہزار لیٹر تیل فراہم کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ 2دنوں میں پٹرول بحران پرقابو پالیاجائیگا، اور یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں جوکمی کی ہے اس قیمت پر لوگوں کو پٹرول فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائیگا، اوربحران پرقابوپالیاجائیگا، حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو تمام ترسہولیات فراہم کردی جائے۔ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے جس کمی کااعلان کیاہے اس پرعملدرآمد کویقینی بنایاجارہاہے اور اس حوالے سے حکومت غافل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوامی مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں عوام کو ریلیف دینااولین ترجیح ہے جس پرکوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔
886 total views, no views today



