بریکوٹ، سوات روڈ کو این ایچ اے نے تعمیراتی کام کے آڑ میں کھنڈرات میں تبدیل کردیا ۔کئی ماہ سے جاری کام انتہائی سست رفتاری کا شکار ہے ٹھیک روڈکو ٹریکٹر کے ذریعے خراب کرکے کو کھڈو ں میں تبدیل کرکے ویسا ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔جگہ جگہ مین شاہراہ کے کنارے کنکروں کے بڑے بڑے ڈھیر لگاکر ٹریفک کے روانی میں خلل اور حادثات کا سبب بنارہے ہیں ۔گرد و غبار کی وجہ سے علاقے کے عوام مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ کے دوران این ایچ اے والوں نے صرف اور صرف شاہراہ کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے ایک کلو میٹر روڈ بھی نہ بنا سکے جوکہ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے اگر این ایچ اے والوں کی کارکردگی اسی طرح رہی تو بھرپوراحتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سوات کے مین شاہراہ کے ابتر صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے لنڈاکے کے مقام سے سڑک کی ازسر نو تعمیر کرنے کی منظور دی جس پر سوات کے عوام نے خو شی کا اظہار کیا مگر این ایچ اے والو ں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے گذشتہ آٹھ ماہ کے جاری تعمیراتی کام سست روی شکار ہونے کی وجہ سے وہ خوشی کو بے چینی میں تبدیل کررہی ہے ۔لنڈاکے سے ابوہاتک روڈ پر کام جاری تھا مگر اب گورتئی کے مقام پر این ایچ اے والوں نے کنکروں کے ڈھیر سڑک کے کنارے ڈال کرچھوڑ دئیے ہیں اور ٹریکٹر کے ذریعے روڈ کو کھڈوں میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے گرد غبار اور ٹرانسپورٹر وں کے لئے انتہائی اذیت کا سبب بن رہا ہے ۔یاد رہے کہ تعمیراتی کام سوات کے مین گیٹ پر ہورہا ہے جس پر قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کے علاوہ دیگر سرکاری آفیسروں کا آنا جانا معمول ہے مگر کسی کو بھی ابھی تک یہ توفیق نصیب نہ ہوئی کہ اس پر اظہار برہمی کرسکے ۔
762 total views, no views today


