مینگورہ،خیبر پختونخوا کے صحافت کا رخشندہ ستارہ میاں سید عمر ناصح سینکڑوں اشکبار انکھوں کے سامنے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک ، نماز جنازہ میں ڈویژن بھر سے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے طرف سے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھائے ، مرحوم روزنامہ شمال سوات کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر تھے اورروزنامہ سلام ، صدائے سوات ، روزنامہ بشارت کے بانی رہے ہیں اور گزشتہ ایک عشرے سے صحافت سے وابسطہ رہے ، انتہائی صاف گو انسان تھے ، سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس کے پہلے چیف ارگنائزر بھی رہے ہیں ، ڈویژن بھر کے صحافیوں میں ایک منفرد انسان اور غیر متنازعہ شخصیت کے مالک تھے ، تمام صحافی انتہائی قدر کے نگاہ سے انکو دیکھتے تھے ، مرحوم کے فاتحہ خوانی کانجوں میں واقعہ انکے حجرے میں ادا کی جاتی ہے ، مرحوم عمر زیب ، انورزیب ، انور علی ، محمد علی ، منصور علی ،اور حسن زیب کے والد تھے ۔
878 total views, no views today


