مدین ، مدین پریس کلب رجسٹرڈ اپر سوات اور سوات کوہستان جرنلسٹس فورم رجسٹرڈ اپر سوات کے اتخابات 2015 مکمل سید معروف شاہ چیر مین معطر علی صدر اور ریا ض احمد فنانس سیکرٹر ی منتخب تفصیلات کے مطابق مدین پریس کلب رجسٹرڈ اپر سوات اور سوات کوہستان جرنلسٹس فورم رجسٹرڈ اپر سوات کے صحا فیوں کا اہم اجلاس مدین پریس کلب میں ہوا اجلاس میں سال 2015کے لئے صحا فیوں کا انتخاب ہوا تمام صحافیوں نے باہمی مشاورت سے سید معروف شاہ کو پریس کلب کے لئے چیر مین اور معطر علی کو یونین کے لئے صدر منتخب کیا گیا دیگر کا بینہ میں پریس کلب کے لئے شیر علی خان وائیس چیر مین ،جنرل سیکر ٹری حمید کالامی ڈپٹی جنرل سیکرٹر یایچ ایم کالامی ، جائنٹ سیکر ٹری شجاعت علی ،مٹہ فنانس سیکر ٹر ی ریا ض احمد، پریس سکرٹری قاری بلال ، رابطہ سیکر ٹری سرحد نواز ،آفس سیکرٹری رفیع الدین منتخب ہو ئے جبکہ اس موقع پر تمام صحا فیوں نے ایک دوسرے کو مبادک باد پیش کی اور اتفاق واتحاد پر زور دیااور عہد کیا کہ پریس کلب کے مفاد میں ہر قسم کی قربانی دیں گے ۔ رپورٹ : ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
620 total views, no views today


