سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل میں ایم این اے ووزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے لنگر خانہ کھول دیا گیا ، لنگر خانہ سے روزانہ 8 سو افراد کو مفت کھانا ملیگا۔
اسسٹنٹ کمشنر کبل عرفان خان نے احساس لنگرخانہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حاجی رحمت علی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے کبل میں منظور کردہ لنگر خانے کا آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا روزانہ 800 افراد کو کھانہ کھلایا جاۓ گا.
لنگرخانہ کا افتتاح کورونا وائرس کی وجہ سے چند ماہ تاخیر ہوئی تاہم اج اس کا باقاعدہ افتتاح کرکے غریب عوام کو مفت کھانا فراہم کیا گیا ، اس لنگر خانہ کا وعدہ ایم این اے مراد سعید نے الیکشن کے دوران کیا تھا ۔
تحصیل کبل سمیت دیگر علاقوں سے ائے ہوئے غریب افراد کو روزانہ اس لنگر خانہ سے مفت کھانا مل سکے گا، لنگرخانہ منتظمین کے مطابق روزانہ 8 سو افراد اس لنگرخانہ سے مفت خوراک کھا سکیں گے۔
1,320 total views, no views today



