سوات (سوات نیوز)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کے زیر صدارت میں ضلعی شعبہ ہائے تفتیش کا استعداد کار بڑھانے کے لئے انوسٹی گیشن کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افیسرز نے شرکت کی، ورکشاپ میں شعبہ تفتیش کے مختلف امور پر پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ محکمہ پولیس کا اصل کام ہی جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کرنا ہے۔ جو شعبہ ہائے تفتیش کی بہترین انوسٹی گیشن کی بدولت ممکن ہوتی ہے۔ انہوں تفتیشی افیسر ز پر زور دیا کہ بہ دوران تفتیش اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی کا حق تلفی نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ عوام کے خدمت کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک اچھی آفیسر کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو، انہوں نے کہا کہ ہر مقدمہ میں شعبہ ہائے تفتیش محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تمام تفتیشی آفیسرز بدوران تفتیش اپنے سینئرز سے استفادہ حاصل کریں تاکہ تفتیش احسن طریقے سے ہوسکے،اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان اور گور ہر خان نے بھی خطاب کیا، ورکشاپ کے اخر ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افیسر ز میں انعامات تقسیم کئے۔
1,061 total views, no views today



