مینگورہ(سوات نیوز)مرکزی حکومت نے بجٹ میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاتھا مگر کمپنیوں نے قیمت میں دو ہزارروپے اضافہ کردیا جو سمجھ سے بالاتر ہے،اس حوالے سے سوات موٹر سائیکل یونین کے سینئر نائب صدر حسن خان نے کہاہے کہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ڈیلر زشدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے،چنددن قبل حکومت نے موٹرسائیکلوں کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کرنے کی بجائے بعض کمپنیوں نے فی موٹر سائیکل کی قیمت میں دوہزار روپے اضافہ کیا جو ایک افسوس ناک امر ہے جس کے سبب ڈیلروں میں سخت پریشانی پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے حکومت سے اس طرف توجہ دینے اور ڈیلروں کی پریشانی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
770 total views, no views today
Comments



