سوات ,ملاکنڈ ڈویژن میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژ کیپٹن ریٹائرڈ محمد افسر خان کے زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلا س میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز ، محکمہ تعلیم زنانہ و مردانہ اور پبلک سکولوں کے متعلقہ حکام اور انتظامی افیسرز سمیت پاک ارمی کے کرنل سکندر اور دیگر نے شر کت کی ، اس موقع پر شرکاء نے سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیل سے اجلاس کو بریف کیا ،
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسرخان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن میں تعلیمی اداروں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں ، اس سلسلے میں اداروں میں پہلے سے موجود سیکورٹی اور مزید پولیس نفری تعینات کرنے ، اداروں کے سربراہوں کے ساتھ سیکورٹی اداروں پولیس کا رابطہ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہیئے کہ سکولوں کی حالت زار پر توجہ دیں ، انہوں نے ہدایت کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سکولوں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں صبح کے اوقات میں اسمبلی نہیں ہوگی ، بلکہ آغاز کلاسز سے ہوگی ، اور اس مقصد کیلئے اداروں کے سربراہان پر زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اضلاع کی سطح پر تعلیمی اداروں کے حوالے سے تمام تر امور میں دلچسپی لیکر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں ، اس موقع پر پشاور آرمی سکول کے شہداء کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ، جبکہ نجی سکولوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہم ترقی کے منازل طے کرسکیں گے ، صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت تمام نجی و سرکاری اداروں کے سربراہان کو آگاہ کرچکے ہیں
381 total views, no views today


