سوات(سوات نیوز)ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشنل منیجر کی جانب سے مساجد کے کنکشن کاٹنے کا ڈیڈک چیر مین فضل حکیم نے ایکشن لے لیا، سی ای او سے رابطہ، تمام مساجد کے کنکشنز فوری بحال کرنے کی ہدایت، عوام کا اظہار اطمینان گزشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار شاہد کی جانب سے ملوک آباد میں مساجد سے پانی کے کنکشن کاٹ دئے گئے تھے جس پر علاقہ عوام نے شدید احتجاج کیا اور عوام میں سخت غم و غصے کی لہر پائی گئی جسکا ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان بے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ای او سے رابطہ کیا اور انکو مساجد کے کنکشن فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ تعالی کے گھر ہے اور صوبائی حکومت مساجد کو سہولیات دینے کیلیے کوشاں ہے لہذا انکے کنکشن فوری طور پر بحال کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جایئں جس پر اہلیان علاقہ نے خوشء اور اطمینان کا اظہار کرتے ہویے فضل حکیم خان کو خراج تحسین پیش کیا
952 total views, 2 views today