مینگورہ(ناصرعالم سے)نشہ موت اورایک لعنت ہے اور اس لعنت سے نئی نسل کو بچانا اور معاشرہ کو منشیات سے پاک کرنا تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،نشہ آوراشیاء کا کاروبار کرنے والے راتوں رات امیر بننے کی خاطر نوجوانوں کامستقبل تباہ اور ان کی زندگیاں برباد کررہے ہیں،اس سلسلے کو رکوانے کیلئے ہر قسم تعاؤن کرنے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار خپل کلی وال تنظیم کوکارئی کے چیئرمین فضل مولا زاہد،پرنسپل محمد عالم خان،ترجمان آفرین خان،ایازباچااورتنظیم کے دیگر عہدیداروں سمیت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوروشن خان نے انسدادمنشیات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل شرکاء نے بینراٹھاکر واک بھی کی جس میں اہل علاقہ نے بھی شرکت کی،مقررین نے کہاکہ نشے کے عادی افراد کو معاشرہ میں اچھنی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا جبکہ اس لعنت میں مبتلا افراد معاشرہ پر بوجھ بن جاتے ہیں جنہیں دوبارہ معاشرے کے باعزت اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ہماری تنظیم حکومت اور دیگر ذمہ داروں کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کرنے کیلئے تیار ہے۔
1,686 total views, no views today



