سوات(سوات نیوز)سوات پولیس کی بروقت کاروائی، غیرت کے نام پر قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل بندوق سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق:خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں مسماۃ (ش) ولدرحمت علی بعمر 17/18سال اپنے اشناء مسمی شیر نواب ولد علم زادہ سکنہ کوٹنئی خوازہ خیلہ بعمر 21/22سال قابل اعترازحالت میں دیکھ اُن کے چچا محمد علی ولد فقیر گل سکنہ کوٹنئی نے 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل کیا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو حبیب اللہ خان کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، ایس ڈی پی اُو حبیب اللہ اور ایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد فقیر گل کو آلہ قتل 12بور بندوق سمیت چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 980جرم 302,311تھانہ خوازہ درج درجسٹرڈ کیا۔
966 total views, 2 views today