جوڑ،مشہور تاریخی پہاڑ ایلم میں گزشتہ روز مسلح افراد کی موجود گی کے اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ اپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے چار پولیس اہلکاروں میں سے تین کی لاشیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ جوڑ شدید زخمی حالت میں ملی۔شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی وارث خان ساکن شلبانڈئی ،سپیشل فورس کے دواہلکار تاج محمد کان سکنہ کاٹکلہ اور غنی رحمن سکنہ جوڑ شامل ہیں،۔جبکہ شدید زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ جوڑ انور خان کو پشاور منتقل کردیا گیا۔واقعہ ایلم پہاڑی میں اس وقت پیش آیا جب ایلم پہاڑی میں مشکوک افراد کی موجودگی کے اطلاع پر پولیس نفری سرچ اپریشن کررہی تھے۔کہ مشکوک افراد کے جانب سے ان پر فائیرنگ کے بعد مذکورہ اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے،جس کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کی،۔لیکن اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے سرچ آپریشن کو بدھ کے صبح تک ملتوی کیا۔بدھ کے روز سرچ اپریشن کے دوران دشوار گزار پہاڑی سلسلے سے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی جبکہ ایس ایچ او کو زخمی حالت میں پایا گیا۔جیسے تشویشناک صورتحال کی پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔جبکہ لاشوں کو پولیس لائین ڈگر لایا جا کر نماز جنازہ ادا کر کے سلامی دی گئی۔بعد ازاں لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر کے جہاں انہیں فوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بونیر خائستہ رحمن ،ڈی پی او بونیر آصف اقبال مہمند ،ڈی آئی جی ملاکنڈ عبداللہ خان اور آرمی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔۔
سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع پہاڑی علاقہ ایلم میں نامعلوم افراد نے تین پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ایس ایچ او جوڑ زخمی حالت میں بازیاب جبکہ تین پولیس اہلکاروں کے تاحال غائب ہونے کے اطلاعات ہے،ایس ایچ او جوڑ انور خان نفری کے ہمراہ ایلم کے پہاڑ پر دوران گشت نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہوئے جس پر سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں اپریشن شروع کردیا۔گزشتہ رات سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع مشہور پہاڑی علاقہ ایلم میں پولیس اسٹیشن جوڑ کے ایس ایچ او انور خان نفری کے ہمراہ دوران گشت غائب ہوگئے جس پر سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں اپریشن شروع کردیا اپریشن کے دوران تین پولیس اہلکاروں کے لاشیں ملی جبکہ ایس ایچ او انورخان کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا ذرائع کے مطابق تین اہلکار تاحال غائب ہے جن کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہے جبکہ مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو زبح کیا گیا۔یاد رہے ایلم کے پہاڑی پر گزشتہ کئی ماہ سے ایسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے کچھ دن پہلے بھی پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل اور سرکاری ااسلحہ بھی ساتھ لیکر گئے تھے۔
682 total views, no views today


