سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے پولیس چوکی جامبیل کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں شیر رحمان (خان لالا)، ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف اسحاق خان، ڈی آر سی ممبران، معززین علاقہ اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی ڈی پی اُو سوات قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کا مطالبہ تھا کہ جامبیل چوکی کو فعال کیا جائے مجھے فخر ہے کہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہم نے جامبیل چوکی کا باقاعدہ افتتاح کیا تاکہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کیا جاسکے جامبیل رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑا ہے اور اس کی آبادی ایک یونین کونسل سے زیادہ ہے اور ساتھ ہی اس کا باونڈی ایلم پہاڑی کے ساتھ لگا ہوا ہے اس لئے یہاں چوکی بنانا انتہائی ضروری تھا انہوں نے کہا کہ امن کے قیام میں سیکورٹی فورسز، پولیس اور سوات کے غیور عوام نے بہت قربانیاں دی ہے جن کی بدولت آج یہاں امن قائم ہیں سوات کے عوام بہت خوش اخلاق، تعلیم یافتہ اور مہمان دوست ہیں سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں عوام کی تعاون انتہائی ضروری ہے پولیس اور عوام ایک جسم کے مانند ہے انہوں نے مزید کہا کہ سوات پولیس عوام کے خادم ہے ہم نے ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اُوز کی وساطت سے اپنے جوانوں کو پیغام پہنچایا ہے کہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آئیں، تھانے میں سائلین کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں اور اُن کا قانونی کام اچھے طریقے سے نبھائیں معززین علاقہ، مقامی نمائندوں اور ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی اُو سوات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات پویس میں ہمارے بچے، بھائی بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جس طرح پہلے قربانیاں دی ہیں انشاء اللہ آئندہ کے لئے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں کے خاتمے میں بھر پور کرادا کریں گے۔
1,102 total views, 2 views today